بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

اسلام آباد کی 2یونین کونسلوں میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کےلیے پولنگ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی 2 یونین کونسلوں میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہو رہے ہیں جس کےلیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی یونین کونسل 48اور 49میں ضمنی انتخابات کےلیے پولنگ جاری ہے جہاں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔تمام پولنگ اسٹیشنوں کے اندراورباہررینجرزتعینات ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یونین کونسل 48اور 49میں یوسی چیرمین کی2نشستوں کےلیے4امیدوارمیدان میں ہیں۔دونوں یونین کونسلز میں رجسٹرڈ ووٹرز 24 ہزار 883 ہیں۔

یونین کونسل 48 سرائے خربوزہ میں ووٹرز کی تعداد 16 ہزار 19 ہے جبکہ یونین کونسل 49 شاہ اللہ دتہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8 ہزار 864ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں یونین کونسلوں میں26پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 5پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قراردیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخواکے14اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

واضح رہے کہ اس سےقبل رواں ہفتے صوبہ خیبر پختونخوا کے14 اضلاع میں36 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں