جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

آزاد جموں وکشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے اور مظفر آباد ڈویژن کے تین اضلاع میں پولنگ شروع ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آزاد جموں وکشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے اور مظفر آباد ڈویژن کے تین اضلاع میں پولنگ شروع ہوگئی ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام چار بجے تک جاری رہے گی۔

آزاد جموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات تین مراحل میں کرائے جا رہے ہیں آج پہلے مرحلے میں مظفر آْباد، وادی نیلم اور جہلم ویلی میں پولنگ شروع ہوگئی ہے۔ 76 لاکھ، 97 ہزار 732 مرد وخواتین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پولنگ کیلیے ایک ہزار 322 پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں 397 مرد، 387 خواتین اور 530 مشترکہ پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ شامل ہیں۔ ان میں سے 418 کو حساس اور 250 سے زائد کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔

آج انتخابی میدان میں 6 سیاسی جماعتیں میدان میں ہیں جن میں پاکستان تحریک انصاف، پی پی پی، ن لیگ، جماعت اسلامی، تحریک لبیک اور مسلم کانفرنس شامل ہیں تاہم سب سے زیادہ آزاد امیدوار سامنے ہیں۔

31 خواتین اور900 آزاد امیدوار سمیت 2 ہزار 725 امیدوار مدمقابل ہی۔ں جب کہ 19 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کونسلر منتخب ہوچکے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں