ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

آزاد کشمیر میں 30 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے لیے راہ ہموار

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد: آزاد کشمیر میں 30 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے راہ ہموار ہوگئی، حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لیے کمیٹی قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لیے کمیٹی قائم کردی، وزیر بلدیات و دیہی ترقی خواجہ فاروق 8 رکنی کمیٹی کے چیئرمین مقرر کردیے گئے۔

کمیٹی میں فہیم ربانی، دیوان چغتائی، مقبول احمد، ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکریٹری قانون، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور سیکریٹری الیکشن کمیشن شامل ہیں۔

کمیٹی بلدیاتی انتخابات سے متعلق تجاویز تیار کرے گی اور ایک ماہ میں رپورٹ آزاد کشمیر حکومت کو دے گی۔

آزاد کشمیر کابینہ نے ایک سال کے اندر بلدیاتی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا تھا، آزاد کشمیر کے آخری بلدیاتی انتخابات 1991 میں ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں