تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

بلدیاتی انتخابات: ’رینجرز بطور کوئیک رسپانس فورس ڈیوٹی دے گی‘

کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات میں رینجرز ہنگامی صورتحال میں پولیس کی مدد کے لیے بطور کوئیک رسپانس فورس ڈیوٹی دے گی۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کی سیکیورٹی سے متعلق رینجرز ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا جس کی صدارت ڈی جی رینجرز میجرجنرل اظہر وقاص نےکی۔

اجلاس میں حیدرآباد ڈویژن کے کمشنرز، اےآئی جی کراچی اور ڈی آئی جیز و دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کےدوران صوبےمیں امن و امان کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔ اسنیپ چیکنگ، سرچ آپریشن، فلیگ مارچ اور دیگر سیکیورٹی اقدامات کاجائزہ لیاگیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ہنگامی صورتحال میں رینجرزپولیس کی مدد کیلئے بطور کوئیک رسپانس فورس ڈیوٹی دے گی، الیکشن کمیشن کےضابطہ اخلاق کویقینی بنایاجائےگا ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔

اجلاس میں فول پروف سیکیورٹی کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا مشترکہ لائحہ عمل منظور کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -