الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق لسبیلا کے سوا بلدیاتی الیکشن 29 مئی کو کرائے جائیں گے ریٹرننگ افسران 11 اپریل کو پبلک نوٹس جاری کر دیں گے۔
شیڈول کے مطابق 15 سے 18 اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع کروائےجاسکیں گے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20سے22اپریل تک کی جائےگی جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست7مئی کو شائع کی جائےگی۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ الیکشن شیڈول کے اجرا کے بعد تقرریوں اور تبادلوں پرپابندی ہوگی کوئی بھی پبلک آفس ہولڈر انتخابی حلقوں کا دورہ نہیں کر سکتا۔
شیڈول جاری ہونے کے بعد انتخابی حلقوں میں کسی ترقیاتی منصوبے کا اعلان نہیں کیا جاسکتا۔