بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات، آزادامیدواروں نے میدان مار لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان کے 32 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا۔

پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری اور غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک موصولہ نتائج میں آزادامیدوار 148 نشستوں پرکامیابی کےساتھ سب سے آگے ہیں۔

غیرسرکاری نتائج کے مطابق جےیوآئی (ف) 98 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور بلوچستان نیشنل پارٹی 88 نشستوں کےساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اسی طرح بلوچستان عوامی پارٹی 68 نشستوں کےساتھ چوتھے اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی 32 نشستوں کےساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات پر الیکشن کمیشن نے بلوچستان حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے بیان میں کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاکردگی کو سراہتے ہیں بلوچستان میں کامیاب بلدیاتی انتخابات جمہوریت کیلئےنیک شگون ہے پنجاب اور سندھ میں بھی بلدیاتی انتخابات کیلئے پرعزم ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں