جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے یونین کونسلز کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں یونین کونسلز کی تعداد 125 سے بڑھا کر 130 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کےخط کا جواب دے دیا۔

وزارت داخلہ نے بلدیاتی انتخابات کے لیے مجوزہ نوٹیفکیشن کا ڈرافٹ شیئر کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے تیار ڈرافٹ کے مطابق اسلام آباد میں130 یونین کونسلز ہوں گی۔

الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کے ڈرافٹ کی منظوری دیدتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ ڈرافٹ کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائےگی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں پر کام شروع ہو گا۔

الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ سے 3روز میں تفصیلات طلب کی تھیں۔

اہم ترین

زاہد مشوانی
زاہد مشوانی
زاہد حسین مشوانی اے آر وائی نیوز کے سینئیر صحافی ہیں ،پارلیمنٹ ،انتخابات ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے علاوہ مذہبی اور سیاسی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں