تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

بلدیاتی الیکشن: کے پی کے مخصوص اضلاع میں پولنگ جاری، ووٹرز میں زبردست جوش وخروش

پشاور: کےپی کے17 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت شروع ہوگیا ہے، جو بغیر کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں کے پی کے 17 اضلاع میں پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے، ایک کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 862 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

جن اضلاع میں بلدیاتی انتخاب ہورہے ہیں، ان میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مہمند، مردان، صوابی، کوہاٹ، کرک، ہنگو، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ہری پور، بونیر اور باجوڑ شامل ہیں۔

ان اضلاع میں مرد ووٹرز کی تعداد 70 لاکھ 15 ہزار 767 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 56 لاکھ 53 ہزار 95 ہے۔

کے پی کے 17 اضلاع میں کل 9 ہزار 223 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، 4 ہزار 188 پولنگ اسٹیشن حساس، 2 ہزار 507 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 66 میئر اور تحصیل چیئرمین کی سیٹوں کے لیے 689 امیدوار میدان میں ہیں، عمومی نشستوں پر 19 ہزار 285، خواتین کی نشستوں پر 3 ہزار 870 امیدوار مدمقابل ہیں۔

کسانوں کی نشستوں پر 7 ہزار، نوجوانوں کی نشستوں پر 6 ہزار 11 امیدوار ہیں، اقلیتی نشستوں پر 293 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔

سیکیورٹی صورت حال

بلدیاتی انتخابات کیلئے 77 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ایف سی اور آرمی کے 10 ہزار جوانوں پر مشتمل کوئیک رسپانس فورس بھی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات میں 2 ہزار 32 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ جنرل نشستوں پر 217، خواتین نشستوں پر 876، کسان کی نشستوں پر 285 اور یوتھ نشستوں پر 500 جبکہ اقلیتی نشستوں پر 154 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔

الیکشن کمیشن

دوسری جانب ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل میں خراب صورتحال پر پولنگ ملتوی کردی گئی ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تحصیل بکاخیل میں خراب صورتحال پرپولنگ ملتوی کی گئی ہے، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق نرمی خیل میں رات گئے 4 پولنگ اسٹیشنوں پر مسلح نقاب پوشوں نے حملہ کرتے ہوئے پولنگ کا سامان اٹھا کر نامعلوم مقام کی جانب لے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نقاب پوش حملہ آوروں کی تعداد سینکڑوں میں تھی جو کہ 50 سے 60 گاڑیوں میں آئےتھے، الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئےگئےتھے۔

Comments

- Advertisement -