تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بلدیاتی انتخابات، پنجاب نے تاریخ دے دی

اسلام آباد: ملک میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے، پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آج سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق تحریری جواب جمع کرا دیا، جو 5 صفحات پر مشتمل تھا۔

تحریری جواب میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ دی گئی ہے، جواب میں پنجاب حکومت نے کہا کہ صوبہ رواں سال اگست میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے۔ واضح رہے کہ 21 جنوری کو پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو ستمبر کی تاریخ دی تھی۔

جواب میں بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کے جواز میں زیر سماعت مقدمے کا حوالہ دیا گیا ہے، کہا گیا ہے کہ بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کا ایک مقدمہ پہلے ہی سپریم کورٹ میں ہے، اور اس سلسلے میں پنجاب حکومت اپنا جواب پہلے ہی جمع کرا چکی ہے۔

پنجاب حکومت نے کہا کہ معزز عدالت مذکورہ کیس کا ریکارڈ طلب کر سکتی ہے، بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے سے متعلق کیس کی اب تک 4 سماعتیں ہو چکی ہیں، مناسب ہو تو سپریم کورٹ یہ کیس بھی اسی بنچ کو بھیج دے۔

الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات پر اجلاس، صوبوں نے اپنا اپنا عذر پیش کر دیا

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم بنچ کل بلدیاتی الیکشن کیس کی سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں بلدیاتی انتخابات کے لیے بلایا جانے والا الیکشن کمیشن کا 2 روزہ اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبوں کی جانب سے جلد بلدیاتی انتخابات منعقد نہ کر سکنے کے مختلف عذر پیش کیے گئے، جس کی وجہ سے اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ خیبر پختون خوا کی حکومت ستمبر سے پہلے بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار نہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے بھی کرونا کو وجہ قرار دیاگیا، جب کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، اس لیے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا آئندہ 3 ماہ تک امکان نظر نہیں آ رہا۔

سندھ بلدیاتی انتخابات میں مردم شماری کے سرکاری اعداد و شمار پر ڈٹ گیا ہے، اور یہ مسئلہ حل ہونے تک بلدیاتی انتخابات نہیں کرا سکتا، سندھ حکومت نے اپنے جواب میں کہا کہ جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہوتا تب تک صوبے میں حلقہ بندیاں بھی نہیں کرائی جا سکتیں۔

یاد رہے کہ 28 جنوری کو سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ایک ہفتے میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخیں مقرر کرنےکا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر چیف الیکشن کمشنر الیکشن نہیں کرا سکتے تو مستعفی ہو جائیں۔

Comments

- Advertisement -