پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

سندھ اسمبلی کا اجلاس :کونسلرزکےاختیارات میں کمی کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نےبلدیاتی نظام میں ایک بارپھرترمیم کرنےکا فیصلہ کیا ہے،جس کےتحت یونین کونسلزاوریونین کمیٹی کےکونسلرز کےاختیارات میں کمی ہوجائے گی۔

تفصیلات کےمطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں بلدیاتی نظام میں ترمیم کاقانون کارروائی میں شامل کیا گیا ہے۔جس میں یونین کونسلزاوریونین کمیٹی کے کونسلرز کےاختیارات میں کمی کی تجویز رکھی گئی ہے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے کہ یونین کمیٹی،یونین کونسلزکےممبران چیئرمین ووائس چیئرمین نہیں ہٹا سکیں گے،یوسی چیئرمین اوروائس چیئرمین کے خلاف کونسلرزتحریک عدم اعتماد نہیں لاسکیں گے۔

 

bill1

سندھ اسمبلی کےاجلاس میں مجوزہ ترمیمی بل میں یوسی چیئرمین اوروائس چئیرمین کوقانونی تحفظ دیا گیا ہے، کونسل کی موجودگی تک یونین کونسل اور کمیٹی چیئرمین اوروائس چیئرمین کونہیں ہٹایا جاسکے گا۔

خیال رہے کہ سندھ میں‌ بلدیاتی انتخابات 5 دسمبر 2015 کو ہوئے تھے،جبکہ تاحال بلدیاتی نظام زبوں حالی کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی کا پانی اوررقم کہاں جارہی ہے ؟ میئر کراچی کا سوال

یادرہےکہ گزشتہ دنوں میئر کراچی وسیم اختر نے بھی اپنے تحفظقات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھاکہ سپریم کورٹ کےحکم پرالیکشن تو ہوگئے، لیکن ہمیں مسائل کے حل کے لیے وسائل نہیں دیے گئے۔

مزید پڑھیں:سندھ یکطرفہ بلدیاتی ایکٹ شہرکی ترقی میں رکاوٹ ہے، ارشد وہرہ

واضح رہےکہ گذشتہ سال ڈپٹی مئیرکراچی ارشد وہرہ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سال 2013 کا بلدیاتی ایکٹ ایک سیاسی جماعت کی سوچ پرمبنی تھا یکطرفہ ایکٹ کی وجہ سے کراچی کی ترقی رکی ہوئی ہے،میئر کراچی کو اختیارات نہیں ہوں گے تو کراچی کیسے ترقی کرے گا ؟۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں