تازہ ترین

بلدیاتی ایکٹ تبدیلی: ’انتخابات 120 دن میں کرانے کی پابندی ختم ‘

محکمہ لوکل گورنمنٹ سندھ نے صوبائی الیکشن کمیشن کو ایک اور مراسلہ لکھ دیا۔

بلدیاتی الیکشن آگے بڑھانے کے لیے سندھ حکومت نے بلدیاتی ایکٹ میں ملنے والے اختیارات کا استعمال کر لیا۔

بلدیاتی ایکٹ میں شق 34 کو تبدیل کردیا گیا۔ شق 34 میں تبدیلی کے بعد 120 دن میں الیکشن ہر صورت کرانے کی پابندی ختم ہوگئی۔

تبدیلی کے بعد انتخابات 90 دن یا غیر معینہ مدت تک بھی نہیں کرائے جاسکیں گے۔ اس حوالے سے محکمہ بلدیات نے صوبائی الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل سندھ کابینہ 90 روز تک انتخابات ملتوی کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔

Comments