The news is by your side.

Advertisement

وزیر بلدیات کا ڈسٹرکٹ سینٹرل کے حوالے سے بڑا اعلان

کراچی : وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شہر میں سیوریج کا بھی اہم مسئلہ ہے لیکن بارشوں سے سڑکوں پر گڑھے پڑگئے تھے جنہیں بہتر کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صلع وسطی کراچی کا سب سے بڑا ضلع ہے، سینٹرل میں وہ طریقہ کار بنائیں گے سڑکوں پر گندگی نہ ہو۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے ضلع سینٹرل کیلئے فنڈ کے اجرا کا بھی کہا ہے، ضلع وسطی میں تنخواہوں کا بھی اہم ایشو ہے۔

وزیر بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ ٹیکسز کے نظام کو مضبوط بنارہے ہیں، آپ جلد سینٹرل میں تبدیلی دیکھیں گے، وسطی کو کراچی کا ماڈل ضلع بنائیں گے اور ترقی کے سفر میں سب کو ساتھ رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سمیت تمام پارٹیاں اسٹیک ہولڈرز ہیں، ریلیاں نکالیں لیکن لسانیت کو فروغ نہ دیں۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے فنڈ کم مل رہے ہیں، ہمارے نیت صاف ہے بہتری کےلیے کوشاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت ہے جو اسکیم بنے سیوریج کا معاملہ پہلے حل کیا جائے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں