حضرت لعل شہباز قلندر کا عرس ، ضلع بھر 15مئی کو عام تعطیل کا اعلان -
The news is by your side.

Advertisement

حضرت لعل شہباز قلندر کا عرس ، ضلع بھر 15مئی کو عام تعطیل کا اعلان

جامشورو : حضرت لعل شہباز قلندر کے 765ویں عرس مبارک کے موقع پہ ضلع بھر 15مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے ، تمام سرکاری و نجی ادارے بند ہوگے جبکہ ضلع بھر مین 144نافذ ہیوی ٹریفک کا جامشورو میں داخلہ بھی بند ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جامشورو منور مہسر نے کہا ہے کہ حضرت لعل شہباز قلندر کے 765ویں عرس مبارک کے موقع پہ ضلع جامشورو میں 15مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہے گے۔

انہوں نے کہا کہ جامشورو میں عرس کے موقع پہ چار دن تک جامشورو میں 144دفعہ نافذ کر دی گئی ہے، ہیوی ٹریفک کا جامشورو میں داخلہ بند کیا جائے گا، آر ٹی سیکرٹری اور ضلع بھر کے ایس ایچ او کو ہدایت کی گئی ہے کہ جامشورو میں ہیوی ٹریفک پہ پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ دادو ،نوشہرو فروز نواب شاہ قاضی احمد حیدرآباد ٹھٹھہ سمیت دیگر اضلاع سے بھی ہیوی ٹریفک بند کرنے کا کہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرس کے موقع پر سیکورٹی کے لئے 45سو پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے گے جبکہ پانچ سو اسپیشل برانچ کے اہلکار رینجرز اور پاک فوج بھی موجود ہو گئی، 275سی سی ٹی وی کیمرے سیہون شریف کے مختلف مقامات پہ نصب کئے گئے ہیں ،ٹی ڈی جیمز اور انڈس ہائی وے پہ سات میڈیکل کیمپ جبکہ اسپتال مین 50ڈاکٹرز کو مقرر کر دیا گیا ہے۔

جس میں دس لیڈی ڈاکٹر ہے جبکہ چار لاکھ پانی کی بوتلیں مفت تقسیم کی جائے گی، گرمی کے لئے مختلف مقامات پہ شاول اور پینے کے پانی کا بھی
بندوبست کیا گیا ہے جبکہ آتش بازی پہ مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، آتش بازی کرنے والے افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں