اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

لوئر چترال کے مقامی شکاری نے ہمالین آئی بیکس کا شکارکرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لوئر چترال : مقامی شکاری ذیشان ناصر نے ہمالین آئی بیکس کا شکار کرلیا ، شکار کے لیے مقامی شکاری نے 540 امریکی ڈالر میں پرمٹ حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق لوئر چترال کے مقامی شکاری ذیشان ناصر نے ٹرافی ہنٹنگ سیزن کے دوران وادیِ ارکاری گول میں ہمالین آئی بیکس کا شکار کرلیا۔

محکمہ وائلڈ لائف نے بتایا کہ شکار کیے گئے آئی بیکس کی عمر دس سال تھی جبکہ اس کے سینگوں کا سائز 43.5 انچ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ یہ شکار ٹرافی ہنٹنگ کے باقاعدہ قواعد و ضوابط کے تحت کیا گیا، ہمالین آئی بیکس کے شکار کے لیے مقامی شکاری نے 540 امریکی ڈالر میں پرمٹ حاصل کیا، جو ٹیکسز سمیت پاکستانی 2 لاکھ 40 ہزار روپے بنتے ہیں۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق مقامی سطح پر تحفظ کے مؤثر اقدامات کے باعث وادیِ ارکاری میں آئی بیکس کی آبادی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹرافی ہنٹنگ کے قواعد کے تحت شکار سے حاصل ہونے والی رقم کا 80 فیصد حصہ ویلیج کنزرویشن کمیٹیوں کو دیا جاتا ہے، جس سے مقامی آبادی کو براہِ راست فائدہ پہنچتا ہے اور جنگلی حیات کے تحفظ میں مدد ملتی ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف نے واضح کیا ہے کہ ٹرافی ہنٹنگ کا مقصد جنگلی حیات کے تحفظ کو فروغ دینا اور مقامی کمیونٹیز کی شمولیت کے ذریعے قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال کو یقینی بنانا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں