The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑگیا

کراچی: گزشتہ رات گزری میں پولیس کی اندھی گولی کا نشانہ بننے والا نوجوان دوران علاج اسپتال میں دم توڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق گزشتہ رات گزری میں پولیس اہلکارنے موٹرسائیکل نا روکنے پر18سالہ شہریارپرفائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پولیس گردی کا نشانہ بننے والا مقتول لانڈھی کارہائشی تھا اوراپنے دوستوں کے ہمراہ سی ویو جارہا تھا۔

دوسری جانب پولیس نے واقعے کو جعلی مقابلہ ظاہرکرنے والے 2 اہلکاروں کو گرفتارکرکے اپنے طورپرمقدمہ درج کرلیا ہے۔

دوسری جانب مقتول کے بھائی اقرا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پولیس کی جانب سے درج کردہ مقدمے کا علم نہیں تاہم اگرپولیس نے ازخود کوئی کاروائی کی ہے تو یہ خوش آئند ہے لیکن انہیں ان کے بھائی کے لئے انصاف چاہئے وہ مجرمان کو قرارواقعی سزا ملتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل گزری کے علاقے میں ہی زکریا نامی ایک نوجوان کو پولیس نے مبینہ طور پر جعلی پولیس مقابلے میں قتل کردیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں