The news is by your side.

Advertisement

پاکستان میں مقامی سطح پر تیار موبائل فون کے حوالے سے بڑی کامیابی

اسلام آباد : پاکستان میں مقامی سطح پر جنوری سے جولائی تک ایک کروڑ 22 لاکھ 70 ہزار فونز بنائے گئے، رجحان موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ اجازت ناموں کے باعث ممکن ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی سطح پر تیار موبائل فون کی تعداد درآمدی موبائل فونز سے زیادہ ہو گئی
جنوری سے جولائی تک ملکی سطح پر ایک کروڑ 22 لاکھ 70 ہزار فونز بنائے گئے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر تیار فونز میں 48 لاکھ 70 ہزار 4 جی اسمارٹ فونز شامل ہیں ، 26 کمپنیوں کو پاکستان میں موبائل فونز بنانے کی اجازت دی گئی، جنوری سے جولائی کے دوران درآمد موبائل فونز کی تعداد 82 لاکھ 90 ہزار رہی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے مزید کہا کہ رجحان موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ اجازت ناموں کے باعث ممکن ہوا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ پاکستان میں موبائل کی تیاری کیلئے سام سنگ اور لکی گروپ کے درمیان معاہدہ ہوا تھا ، اس موقع پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکی گروپ اور سام سنگ کوپاکستان میں موبائل کی تیاری شروع کرنےپر مبارکباد دی تھی۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ موبائل فون تیار کرنے کی مثبت ڈیولپمنٹ ڈربزسسٹم کی کامیابی کاثبوت ہے ،موبائل تصدیقی نظام ڈربزسسٹم سے موبائل فون کی اسمگلنگ کاخاتمہ ہواہے، ڈربز سسٹم کے بعد گزشتہ سال ملک میں موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی بھی تیار کی گئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں