آل صدر الائنس کے تاجروں نے کاروباری اوقات میں توسیع کیلئے وزیراعلیٰ کو خط لکھ دیا۔
آل صدر الائنس نے وزیراعلیٰ سے دکانیں رات 9 کے بجائے 10 بجے بند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی کے باعث کاروباری اوقات میں توسیع کی جائے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ دن میں شدید گرمی کی لہر سے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے عید سے قبل کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئے ٹائمنگ بڑھانا ضروری ہے۔
صدر الائنس نے اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو کاروبار دوست قرار دیتے ہوئے ریلیف کی درخواست کی ہے۔
آل صدر الائنس 45مارکیٹس اور ہزاروں دکانوں کی نمائندہ تنظیم ہے جس کے مرکزی رہنماؤں کے دستخط شدہ خط وزیراعلیٰ ہاؤس کو ارسال کیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


