The news is by your side.

Advertisement

لاک ڈاؤن: پاکستان کرکٹ بورڈ کے161 ملازمین کے لیے مالی امداد

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے لاک ڈاؤن کے باعث معاشی مشکلات کے شکار 161 ملازمین کو خصوصی طور پر مالی امداد فراہم کی اور یہ سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی کے ملازمین میں 93گراؤنڈز مین، 31 اسکورر، 16فرسٹ کلاس کرکٹر، 20 امپائر اور ریفری شامل ہیں، تمام افراد کو مالی افراد فراہم کی گئی ہے۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا ہے کہ ملازمین کی ماضی میں کرکٹ کی سرگرمیوں میں شرکت کا اعتراف کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی حالات میں مالی معاونت کے لیے یک وقتی اسکیم متعارف کرائی، پرامید ہیں غیر معمولی حالات اور ملازمین کی مشکلات جلد ختم ہوں گی، محدود وسائل کے باوجود آئندہ بھی مشکلات میں معاون رہیں گے۔

وسیم خان کا کرونا سے متاثرہ کھلاڑیوں اور گراؤنڈ اسٹاف کی مدد کا اعلان

خیال رہے کہ گزشتہ روز وسیم خان نے فنڈ میں 15 اور سی او او سلمان نصیر نے 5 لاکھ روپے عطیہ کیے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں وسیم خان کا کہنا تھا کہ ان مشکل حالات میں متاثرہ لوگوں کی مدد کرنا میرا فرض ہے، یہ میری طرف سے پی سی بی ویلفیئر فنڈ میں ایک چھوٹا سا حصہ ہے جو پہلے ہی کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور گراؤنڈ اسٹاف کی مدد کرنے کے لیے قائم کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پی سی بی کے ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافہ کرنا ماضی میں روایت رہی ہے مگر اس کے برعکس ہم نے آئندہ 12 ماہ کے لیے اپنے اخراجات کو مزید کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں