تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

یہ نوجوان کیا انوکھا کرنے جارہا ہے؟ جان کر سب حیران

نئی دہلی: بھارت میں لاک ڈاؤن کے ستائے شیریاس وشویک نامی نوجوان نے سائیکل پر پورے ملک کا سفر کرنے کی ٹھان لی جس کا دورانیہ 6 ماہ ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی نوجوان چھے ماہ تک پورے بھارت کا سفر پیدل اور سائیکل پر کرے گا، شیریاس نے بنگلورو، کولکاتہ، رشیکیش اور جئے پور سمیت دیگر 28 شہروں کو اپنے مشن کا حصہ بنایا ہے۔

Lockdown Inspires Chennai Techie To Cycle Across India For Six Months

رپورٹ کے مطابق 23 سالہ نوجوان اپنے اس انوکھے سفر کا آغاز آج سے کرنے جارہا ہے، اس کے دماغ میں یہ خیال کورونا کے دوران نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث آیا جس کے بعد سائیکلسٹ نے فیصلہ کیا کہ وہ گاڑی، ٹرین یا موٹرسائیکل کے بجائے پیدل اور سائیکل پر بھارت کی سیر کرے گا۔

یہ شخص پیشے کے اعتبار سے آئی ٹی اسپیشلسٹ ہے لیکن اسے سائیکلنگ کا شوق ہے، شیریاس نے سائیکل پر ہی آفس جانا اپنا معمول بنایا ہوا ہے۔

اپنے سفر کے دوران نوجوان ویک اینڈ پر آفس کا کام بھی کرے گا اس لیے اس نے موبائل، لیپ ٹاپ سمیت دیگر ضروری سامان اپنے ساتھ رکھا ہے۔ شیریاس کا کہنا ہے کہ وہ سفر میں دوستوں یا ہوٹلوں میں ٹھہرے گا، اس مشن کے دوران بڑے شہروں کی گلیوں اور سڑکوں پر گھومنا چاہتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -