تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

عید پر لاک ڈاؤن؛ عمان حکومت کا بڑا فیصلہ

عمان نے کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر کے تحت ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن کے ‏دورانیہ میں توسیع کا اعلان کر دیا۔

عمانی میڈیا کے مطابق سپریم کمیٹی نے 8 سے 15مئی تک تمام تجارتی سرگرمیوں پر شام 7 بجے ‏سے صبح 4 بجے تک پابندی عائد کر دی ہے۔

سپریم کمیٹی نے اس دوران فوڈاسٹورز، گیس اسٹیشن، صحت کے اداروں اور فارمیسی کو کھلے ‏رکھنے کی اجازت دی ہے۔

ان اوقات میں ہوم ڈیلیوری سروس کو پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ ممنوعہ تجارتی اوقاتِ کار میں ‏کھانے پینے کی اشیا اور دیگر ضروری سامان کو گھر پر ڈیلیور کرنے کی اجازت ہو گی۔

اس سے قبل عمانی حکومت نے ماہ صیام کے دوران تمام تجارتی سرگرمیاں رات کے اوقات میں ‏معطل کرنے کے احکامات جاری کر رکھے تھے۔

سپریم کمیٹی نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی غرض سے تمام کاروباری سرگرمیوں پر رات 9 بجے ‏سے صبح 4 بجے تک پابندی کا اعلان کیا تھا۔

سپریم کمیٹی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد و عوامی ‏مقامات پر افطاری کے انتظامات کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ماہ صیام کے دوران تمام سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں، کھیلوں اور کسی ‏بھی طرح کی گروپ سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی۔

عمانی حکومت نے کہا ہے کہ اجازت نامے کے ساتھ میڈیا، تیل اور خوراک فراہم کرنے والے ادارے ‏کے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -