تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

لاک ڈاؤن پابندیوں میں نرمی، شادی ہالز کھولنے کی اجازت

کراچی:سندھ حکومت نےشادی ہال میں تقریب سے متعلق پابندی اٹھا لی، سماجی فاصلوں اور ماسک کے لازمی استعمال کے ساتھ شادی ہالز میں تقاریب کی اجازت ہوگی۔

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن پابندیوں میں مزید نرمیوں کا اعلان کر دیا، کئی ماہ بعد شادی ہالز کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔

این سی اوسی فیصلوں کےتحت محکمہ داخلہ سندھ نےنوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق 15ستمبر کے بعد سے میرج ہالز میں شادی بیاہ کی تقاریب کا انعقاد ہوسکےگا۔

کورونا وائرس کےسبب گزشتہ6ماہ سےشادی بیاہ کی تقاریب پرپابندی تھی۔

سندھ حکومت نے تجارتی کاروباری سرگرمیوں کیلئےاوقات کار بھی جاری کر دیے۔ تجارتی کاروباری سرگرمیاں صبح 6 بجےسےرات8بجےتک ہوں گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ہفتہ کو رات 9 بجےتک دکانیں کھلی رکھی جاسکیں گی جب کہ میڈیکل اسٹورز، اشیائےضروریہ کی دکانیں اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دی گئی ہیں۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن پابندیوں میں نرمی کا حکمنامہ 15 اکتوبر تک مؤثر ہو گا۔

Comments

- Advertisement -