جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

’منہ نہ ڈھانپنے والوں کو قرنطینہ منتقل کردیا جائے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ باہر نکلنے والے کو کسی بھی کپڑے سے منہ ڈھانپنا ضروری ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کو قرنطینہ منتقل کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ تعاون نہ کیا گیا تو ریلیف دینے والے سیکٹر کھولنے کا فیصلہ واپس لیا جاسکتا ہے، صوبے میں باہر سے آنے والے اور حکم کی خلاف ورزی کرنے والے قرنطینہ جائیں گے، بلوچستان حکومت نے کوئی کمی نہیں چھوڑی سارے اقدامات کیے ہیں۔

’روزانہ 3ہزار ٹیسٹ کی صلاحیت کی کوشش کررہے ہیں، بارڈر کھلنے کے بعد لوگ یہاں سے پورے ملک جائیں گے، اس کے لیے وافر مقدار میں انسٹرومنٹ ہونا ضروری ہیں، کسی گھر سے میت اٹھتی ہے تو خاندان کو ایس او پی پر عمل کرانا مشکل ہوتا ہے، کئی ایسے لواحقین ہیں جو مریض کو چھوڑ کر جانے کے لیے را ضی نہیں ہوتے‘

پاکستان میں کرونا کے باعث اموات کی تعداد 192 ہو گئی، 52 کی حالت تشویش ناک

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ایڈوائزری بورڈ فیصلہ کرتا ہے کونسا ایکوپمنٹ کون سے اسپتال میں دینا ہے، وفاقی حکومت نے 16مارچ کو 500 کٹس دی تھیں، 24گھنٹے میں ہم نے500ٹیسٹ کرلیے تھے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں کروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر صوبہ بھر میں لاک ڈاون برقرار ہے، لاک ڈاون کے باعث شاپنگ سینٹرز، مارکیٹیں اور بازار مکمل طور پر بند ہے جبکہ کریانہ اسٹورز، سبزی، پھل، گوشت ، بیکری سمیت میڈیکل اسٹورز کو لاک ڈاون سے استثیٰ حاصل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں