The news is by your side.

Advertisement

مساجدپر آج سےلاک ڈاؤن کا اطلاق نہیں ہوگا، مفتی منیب الرحمان

کراچی: مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ مساجدپر آج سےلاک ڈاؤن کا اطلاق نہیں ہوگا، باجماعت نماز، تراویح اور نماز جمعہ بھی ہوگا۔

کراچی میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کے مشاورتی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ نماز، تراویح، اعتکاف سمیت تمام عبادات کا سلسلہ جاری رہےگا اور سماجی فاصلوں پر بھی عملدرآمد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نےبہت سی زیادتیاں کی ہیں ان کی مذمت کرتےہیں، مساجدکےکھلےرہنےمیں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے، ایک امام صاحب اب بھی حوالات میں ہے، امام کا کام مسجد میں آنے والوں کو روکنا نہیں ہوتا نماز پڑھانا ہوتا ہے، نماز،تراویح اورنماز جمعہ باجماعت ہوں گی۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ اعلامیہ کی تائید و توثیق کرتاہوں، لاک ڈاؤن کااطلاق مساجدپرنہیں ہوگا تاہم سماجی فاصلےکےمتعلق ڈاکٹروں کی ہدایت پرعمل کیاجائے گا، تراویح، نماز اور دیگرعبادات کاسلسلہ جاری رہےگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو آنکھیں اورکان کھولنےچاہیے، وزیراعظم سےکہتاہوں دینی و مدارس کے یوٹیلٹی بل معاف کیےجائیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں