ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

ٹی20 ورلڈ کپ، اہم فاسٹ بولر اچانک وطن واپس روانہ ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ بولر لوکی فرگوسن اچانک ٹورنامنٹ چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ بولر لوکی فرگوسن منگل کو کینیڈا کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں اپنی ٹیم کے آخری گروپ میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر کو گھر میں بچے کی ولادت کے باعث رخصت دی گئی ہے، وہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے لیے وطن واپس جارہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کوچ روب والٹر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ فرگوسن اور ان کی اہلیہ ایما کے لیے اہم لمحات ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ وہ اس موقع پر اپنے گھر پر موجود ہوں گے۔

’جس بالر کی دنیا بات کر رہی ہے، آپ اسے 11 ویں اوور میں لا رہے ہیں‘

کوچ نے امید ظاہر کی کہ وہ سپر 8 مرحلے سے پہلے واپس آئیں گے جبکہ ان کی جگہ کائل جیمنسن کو موقع دیا جاسکتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں