ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

ٹڈی دل کے حملے، کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ٹڈی دل کے حملوں کےباعث کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، اقوام متحدہ کےذیلی ادارے نے ٹڈی دل کو ملکی فوڈ سیکیورٹی کیلئے خطرہ قراردے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں ٹڈی دل کے حملوں کی وجہ سے کپاس کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے، پنجاب،بلوچستان اورسندھ کےبیشتر کاٹن زونز میں ٹڈی دل کےحملےکےباعث کپاس کی مجموعی ملکی پیداوارمتاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

کاٹن جینرزاسوسی ایشن کےچیئرمین احسان الحق نے کہا نہری پانی کی دستیابی کےباعث کپاس کی ریکارڈ کاشت ہونے کا امکان تھا، تاہم ریکارڈ پیداوار ٹڈی دل کےحملےکےباعث اب خطرےمیں پڑ گئی ہے، رواں سال پاکستان میں روئی کی ایک کروڑ پچاس لاکھ بیلز پیدا ہوں گی۔

- Advertisement -

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے ٹڈی دل کو ملکی فوڈ سیکیورٹی کیلئے خطرہ قراردے دیا ہے، اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے فوڈ اینڈ ایگری  کلچرآرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بارشوں کے بعد ٹڈی دل کےحملوں میں شدت آنے کا خدشہ ہے، مون سون کی تیزبارش ٹڈیوں کی افزائش کے لئے  انتہائی سازگار ہوتی ہے۔

اقوام متحدہ کےذیلی ادارے نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹڈی دل کومون سون میں کنٹرول نہ کیاگیا توانھیں فیلڈمیں کنٹرول کرنامشکل ہو جائےگا۔

خیال رہے پاکستان میں 25 اگست سے 20 اکتوبر تک ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل ابھی ختم نہ کیاتو نئےسال کی فصلوں کو برباد کردے گا۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے ملک بھرمیں ٹڈی دل کےخلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کی گئی، ترجمان نے بتایا اسوقت ملک کے60اضلاع میں ٹڈی دل موجودہے اور بلوچستان کے31 ، کےپی میں9 ، پنجاب میں 10، سندھ کے 10 اضلاع متاثر ہے۔

ترجمان کے مطابق ٹڈی دل متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے، 24 گھنٹے میں 2 لاکھ90 ہزار ہیکٹر رقبے کا سروے کیا گیا اور اسی دوران 4200 ہیکٹر رقبے کا ٹریٹمنٹ کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں