The news is by your side.

Advertisement

کرونا کے بعد ٹڈی دل دوسرا سب سے بڑا مسئلہ ہے: مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کرونا کے بعد ٹڈی دل دوسرا سب سے بڑا مشکل مرحلہ ہے، ہمارے کسان پورے پاکستان کے لیے اناج پیدا کرتے ہیں، ٹڈیوں کی وجہ سے یہ بھی پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قومی اسمبلی میں ٹڈی دل سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ وزیر زراعت سندھ اسمبلی کو ٹڈی دل کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کریں گے، اس وقت ٹڈی دل کا مرحلہ خطرناک صورت اختیار کرتا جارہا ہے، ٹڈی دل پر آصف زرداری نے اسمبلی میں کھڑے ہو کر سنجیدگی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور بلوچستان میں گزشتہ سال ٹڈی کا خاتمہ نہ کرسکے، ہم نے چین اور ایران سے بھی جہاز کے لیے بات کی، چین ودیگر سے بات کی تو جواب تھا اس کے لیے وفاق سے بات کرنا پڑے گی، وفاقی وزرا  آرٹیکل 148 اور 149 کی بات کرتے ہیں، ایک آرٹیکل 168 بھی ہے جس کے تحت اختیار وہ ہمیں دیتے ہیں اور دیئے بھی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آصف زرداری نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت کچھ نہیں کرے گا آپ اقدامات لیں، کچھ چیزیں 2018 کے بعد اس ملک میں پیدا ہوئی ہیں، ہمارے کسان پورے پاکستان کے لیے اناج پیدا کرتے ہیں، ٹڈی دل کی اسپرے کیلئے 2 ہیلی کاپٹر چھورکینٹ آئے، ایک وفاقی وزیر نے کہا ہم ٹڈل دل کا بھی ویسے مقابلہ کریں گے جیسے کرونا کا کیا تھا۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کے اس بیان کو سن کر ٹڈی دل میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں