(6 دسمبر 2025): لودھراں میں والد کے ساتھ ناشتہ لینے جانے والا 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو کے مطابق لودھراں کہروڑپکا روڈ پر دھنوٹ میں ریاض آباد کالونی کا 7 سالہ ریحان اپنے والد اللہ رکھا کے ساتھ ناشتہ لینے کے لیے سعید چوک جارہا تھا جو اپنے والد کے پیچھے چلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرگیا۔
ریسکیو ٹیموں نے ریسکیو آپریشن کے بعد بچے کو نکال کر اسپتال منتل کردیا لیکن سات سالہ ریحان جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا، ضلعی انتظامیہ ڈسڑکٹ لودھراں ناہی مین ہول تک پہنچ سکی اور ناہی اسپتال پہنچی ہے۔
یہ پڑھیں: ننھا ابراہیم کھلے مین ہول میں کیسے گرا؟ دل دہلا دینے والی فوٹیج سامنے آگئی
یاد رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد میں بھی کھلے مین ہول میں بچی کے گرنے کا واقعہ سامنے آیا تھا، منگھوپیر تھانے کے علاقے گرم چشمہ یونین کمیٹی نمبر2 میں نجی اسکول کی پہلی جماعت کی طالبہ اچانک کھلے مین ہول میں گر گئی۔
جائے وقوعہ سے گزرنے والے ایک شہری نے بچی کو بروقت کھلے مین ہول سے نکال کربچالیا۔ بچی کی شناخت عنایہ امین کے نام سے کی گئی، کھلا مین ہول 4 سے 5 فٹ گہرا تھا تاہم کھلے مین ہول میں پانی کا بہاؤ انتہائی کم تھا، ذرائع کے مطابق بچی چھٹی کے بعد دیگر بچیوں کے ہمراہ اسکول سے گھر جا رہی تھی کہ انجی اسکول کے باہر ہی کھلے مین ہول میں گر گئی تاہم اسے فوراً نکال لیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


