بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق: مریم نواز کا ڈی سی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(6 دسمبر 2025): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لودھراں میں بچے کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لودھراں کے علاقے دھنوٹ میں 7 سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا، ریسکیو حکام کے مطابق بچہ ریحان والد کے ساتھ ناشتہ لینے آیا تھا۔ بچہ والد کے پیچھے چل رہا تھا کہ مین ہول میں گر گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 7 سال کے بچے کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ زیر تعمیر سڑک کے ٹھیکدار اور سب انجئینر کے خلاف درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: والد کیساتھ ناشتہ لینے جانے والا 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لودھراں واقعے پر غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی ڈی سی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

مریم نواز نے سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی معصوم جان کو سرکاری افسر کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں