لودھراں : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدارمیں آکر کرپٹ لوگوں کونہیں چھوڑوں گا۔ شریف برادران کے ہوتے پاکستان میں کبھی شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لودھراں میں جہانگیر ترین کی انتخابی مہم کےآخری جلسےسے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ جہانگیر ترین کے الیکشن کی وجہ سے نواز شریف نے لودھراں کیلئے ڈھائی ارب روپے کا پیکج دیا ہے۔
جہانگیرترین الیکشن نہ لڑتےتوپیکج کااعلان بھی نہیں ہوتا، لودھراں کےعوام کےضمیرکی قیمت ڈھائی ارب نہیں ہے،لیکن یہاں کے عوام بھی بکنے والے نہیں ہیں۔
عمران خان نے مہنگائی کےخلاف پنجاب اور قومی اسمبلی میں مہم چلانے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں نیچےآرہی ہیں اورحکومت اس کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچارہی۔
عمران خان نے کہا کہ انشااللہ پرسوں نتیجہ آئے گا اور ترسوں ہم جشن منائیں گے، جہانگیر ترین کو مبارکباد دیتا ہوں، 2016کو تبدیلی کا سال بنانا ہے ،