The news is by your side.

Advertisement

ڈائمنڈ جوبلی ڈیزائن مقابلہ، 5 لاکھ روپے انعام

اسلام آباد: حکومت نے ملک کی 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر لوگو ڈیزائن مقابلے کا اعلان کیا ہے، جیتنے والے خؤش نصیب کیلئے انعامی رقم بھی رکھی گئی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز کی جانب سے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی (ڈائمنڈ جوبلی) کے موقع پر لوگو ڈیزائن مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے۔ لوگو ڈیزائن جیتنے والے خوش نصیب کو حکومت پاکستان کی جانب سے پانچ لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی تصویر میں کہا گیا ہے کہ 15 مئی سے پہلے لوگو کا ڈیزائن [email protected] پر ای میل کیا جا سکتا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں