site
stats
انٹرٹینمںٹ

بھارتی اداکاراوم پوری نے پاکستان آنے کا اشارہ دے دیا

لاہور: بھارتی اداکاراوم پوری نے بھارت چھوڑ کر پاکستان آنے کا اشارہ دیدیا، کہتےہیں کہ اگرانتہا پسندوں نے تنگ کیا تو پاکستان منتقل ہوجاؤں گا۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو میں بھارتی اداکاراوم پوری نے کہا کہ امن، پیاراورمحبت ہی سب کچھ ہےیہ بات نوجوان نسل کو سمجھنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ اگرہم ایک ہوتے توممبئی کے بجائے لاہورفلم اورتھیٹرکا گڑھ ہوتا۔

اوم پوری کا کہنا تھا کہ شرپسند کچھ لوگ ہیں، سب نہیں، گائے کو مسئلہ نہیں بنانا چاہیئے، سبھی ملکوں میں گوشت کھایا جاتا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرہندوستان میں ان کے ساتھ کچھ ہوا تو وہ لاہورآجائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top