لاہور : شیر کے حملے میں آٹھ سالہ بچے کا بازو ضائع ہوگیا تاہم واقعے کی ابتدائی رپورٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ارسال کر دی گئی ہے۔
لاہور میں سبزہ زار کے علاقے میں پالتو شیر کے حملے سے آٹھ سالہ بچے کا بازو کٹنے کے واقعے کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آٹھ سالہ وجید کھیلتے ہوئے شیر کے پنجرے کے قریب گیا جہاں پالتو شیر نے اس پر حملہ کر کے دائیں بازو کو شدید نقصان پہنچایا۔
میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچے کو فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کہنی سے اوپر دائیں بازو کو کاٹنا پڑا تاہم امپیوٹیشن کے بعد بچے کو ڈسچارج کر دیا گیا، جس کے بعد اسے میڈیکل لیگل کیس کے طور پر سر گنگا رام اسپتال کی ایمرجنسی منتقل کیا گیا۔
سرجیکل یونٹ ون کے ڈاکٹروں نے بچے کا معائنہ کیا، رپورٹ کے مطابق زخم ایک سے دو دن پرانا تھا تاہم تازہ پایا گیا، جس پر فوری علاج اور ری ڈریسنگ کی گئی۔
واقعے کی ابتدائی رپورٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ارسال کر دی گئی ہے، جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


