تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

لیجنڈری پاکستانی اداکار انتقال کرگئے

لاہور: لالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اسد بخاری لاہور میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ولن کا کردار نبھانے والے معروف اداکار اسد بخاری 86 برس کی عمر میں انتقا لکرگئے، ان کی نماز جنازہ 7 بجے شام گلبرگ لاہور میں ادا کی جائے گی۔

اسد بخاری 1934 میں رام نگر میں پیدا ہوئے، اسد بخاری کا پورا نام خواجہ حسن عجاز الحسن بخاری تھا، وہ فلموں میں منفی کردار کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔

انہوں نے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد لائف انشورنس کمپنی میں ملازمت بھی کی اس کے بعد نجی بینک سے وابستہ ہوئے، انہوں نے شوبز کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔

ان کی پہلی فلم ’بے گناہ‘ سن 1958 میں ریلیز ہوئی جس کی ہدایت کاری کے فرائض انور بیگ نے انجام دئیے تھے لیکن فلم ناکام ہوگئی تھی، 1961 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ثریا‘ میں وہ منفی کردار میں آئے اور چھا گئے، فلم کے ڈائریکٹر شباب کرنوی تھے۔

اس کے بعد انہوں نے متعدد فلم میکرز عنایت حسین بھٹی، الیاس کشمیر اور کیفی کے ساتھ کام کیا۔

اسد بخاری نے تقریباً 400 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کی مشہور فلموں میں ’دلاں دے سودے‘، میرا کیا قصور، مولا جٹ، آسو بلا، سجنا دور دیا۔

انہوں نے 6 فلموں میں بطور پروڈیوسر اور 5 فلموں میں بطور ڈائریکٹر فرائض انجام دئیے، ان کی آخری فلم ’جگا ٹیکس‘ 2002 میں ریلیز ہوئی، مرحوم نے سوگواران میں چھ بیٹوں کو چھوڑا ہے۔

Comments

- Advertisement -