اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

لندن میں بنگلادیشی سفارتخانے کے سامنے ہندوؤں کا مظاہرہ سکھوں نے ناکام بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن (28 دسمبر 2025): برطانوی شہر لندن میں بنگلادیش کے سفارتخانے کے سامنے بھارتی مظاہرین اور خالصتان کے حامیوں میں جھڑپ ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لندن میں بنگلادیشی سفارتخانے کے سامنے ہندوؤں کا مظاہرہ سکھوں نے ناکام بنا دیا، خالصتانی سکھ خالصتان کے پرچم اٹھائے بنگلادیش کی حمایت کرنے پہنچ گئے۔

برطانوی پولیس نے فوری مداخلت کرتے ہوئے دونوں گروپوں کو الگ کر دیا، خالصتان کے حامی سکھوں نے بنگلادیشی سفارت خانے کے گرد حفاظتی حصار قائم کر دی اور مودی کے خلاف نعرے لگائے۔

بھارتیوں کے مظاہرے کے خلاف نکلنے والے سکھ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بنگلادیشی طالب علم عثمان ہادی کے قتل میں بھارت ملوث ہے۔

واضح رہے کہ بھارتیوں نے بنگلادیش کے سفارتخانے کے سامنے مظاہرے کا اعلان کیا تھا، جس پر لندن میں مقیم سکھ بھی بھارتیوں کے خلاف بنگلادیشی سفارت خانے پہنچ گئے، اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی، پولیس بھی موقع پر موجود رہی، تاہم مظاہرین احتجاج کے بعد منتشر ہو گئے۔

سکھوں کی جانب سے ڈیجیٹل وین پر مودی کے خلاف نعرے بازی کی گئی، سکھ مظاہرین نے خالصتان کے پرچم اٹھا رکھے تھے، جن کی قیادت پرم جیت سنگھ پما نے کی۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں