تازہ ترین

لندن میں ایک ساتھ ورزش کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم

لندن : تین ہزار آٹھ سو افراد نے ایک ہی وقت میں ایک ساتھ 30 منٹ تک ورزش کر کے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنی صحت کے معاملے میں فکر مند اور بڑھتے ہوئے موٹاپے سے پریشان لندن کے تین ہزار آٹھ سو شہریوں نے تیش منٹ تک اجتماعی ورزش کرکے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا جس کا مقصد دنیا کو ورزش کے فوائد سے آگاہ کرنا اور اس کی ضرورت کو اجاگر کرنا تھا۔

اجتماعی ورزش کی یہ انوکھی روایت لندن کے ہائیڈ پارک میں ہزاروں افراد نے مل کر ڈالی اور دنیا کو ایک خوشگوارپیغام دیتے ہوئے نیا عالمی اور منفرد ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔


۔
تین ہزار سے زائد شہریوں نے مشترکہ ورزش کا یہ کارنامہ معروف فٹنس ٹرینر جوئے وکس کی سربراہی میں انجام دیا جو دنیا بھر میں آن لائن فٹنس ٹریننگ نے دیتے ہیں اور اب کی بارانہوں نے نیا ریکارڈ بنانے کی ٹھانی۔

۔

مشہور فٹنس ٹرینر جوئے وکس کی دعوت پر تین ہزار آٹھ سو چار افراد نے ایک جگہ جمع ہوکر پورے تیس منٹ تک ورزش کی اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانے میں کامیاب ہو گئے۔

یاد رہے اس سے قبل کا عالمی ریکارڈ بھی جوئے وکس نے بنایا تھا جس میں تین ہزار چھ سو افراد نے ایک ساتھ ورزش کر کے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

تاہم اس بار جوئے وکس نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے 3084 افراد سے ایک ساتھ ورزش کرانے کے بعد اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہو گئے۔

Comments

- Advertisement -