The news is by your side.

Advertisement

لیگی وزراء لندن فلیٹس کی حقیقت سے3سال پہلے بھی آگاہ تھے، عمران خان

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لیگی وزراء لندن فلیٹس کی حقیقت سے3سال پہلے بھی آگاہ تھے، عوام اور خواص کیلئے الگ الگ قانون ہمارا بڑا المیہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کیا، عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ، نیب اور جے آئی ٹی کی تحقیقات پر قوم کا سرمایہ خرچ کیا گیا تاہم سزا ہونا ابھی بھی باقی ہے، یہ کمزور نظام اور اخلاقی دیوالیہ پن کی علامتیں ہیں۔

دنیا کی کس جمہوریت میں منی لانڈرنگ، فراڈ اور جعل سازی میں ملوث وزیراعظم پکڑے جانے پر انتہائی بے حیائی سے مظلومیت کا رونا روتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ نون لیگ کے وزراء اور اہل صحافت ان فلیٹس کی حقیقت سے تین برس قبل اس وقت بھی آگاہ تھے جب “پانامہ لیکس” آئیں۔ اس کے باوجود سیاسی اجلاسوں اور انٹرویوز کا سلسلہ جاری رہا اور یہ سب چپ چاپ وزیر اعظم نواز شریف کو منی لانڈرنگ، جعل سازی اور فراڈ کرتے اور اپنے بچوں سے جھوٹ کہلواتے دیکھتے رہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نیب کے پراسیکیوٹر کا آج کا بیان کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پر نواز شریف کی 1993 سے ملکیت ثابت کرنے کیلئے کافی شواہد موجود ہیں، ظاہر کرتا ہے کہ کیسے کمزور کیلئے قانون کا معیار ایک ہے اور طاقتور کیلئے دوسرا۔ عوام اور خواص کیلئے الگ الگ پاکستان ہمارا بڑا المیہ ہے۔

مزید پڑھیں: پارٹی ٹکٹ کے لیے پیسے مانگنے والوں سے فوری آگاہ کریں، عمران خان کا ٹوئٹ


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں