تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

موسلادھار بارش نے لندن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

لندن: موسلادھار بارش نے لندن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، شمالی لندن کی سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گرج چمک اور طوفانی سیلاب نے جنوبی انگلینڈ کے کچھ حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے وسطی لندن کے بڑے علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے۔

میٹ آفس کی جانب سے کینٹ کے لیے پیلے رنگ کے طوفان کی وارننگ جاری ہے، جس کا مطلب ہے مزید سیلاب، سفر میں خلل اور بجلی کی کٹوتی کا خطرہ۔

لندن کا وکٹوریہ اسٹیشن بھی جزوی طور پر زیر آب آ گیا ہے، طوفانی بارش کے سیلابی ریلے میں بہنے کی وجہ سے کئی ٹیوب اسٹیشنز کو بند کر دیا گیا ہے۔

برطانیہ بھر میں طوفانی بارشوں سے بجلی اور ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے، ماحولیاتی ایجنسی نے پورے لندن میں سیلاب کے 17 الرٹ جاری کر دیے ہیں، کچھ علاقوں میں 100 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جنوب مشرقی انگلینڈ اور ساؤتھ ویلز میں طوفان کی یلو اور امبر دونوں وارننگ جاری کی تھیں۔

محکمہ موسمیات کے پیشن گوئی کرنے والے ڈین سوری نے کہا: "جون کے بعد سے کچھ جنوبی مقامات پر کوئی قابل ذکر بارش نہیں ہوئی، ان علاقوں کی مٹی سورج کی وجہ سے پک چکی ہے اور سورج نے اسے سخت تقریباً ناقابل تسخیر سطحوں میں تبدیل کر دیا ہے۔

ڈین سوری کے مطابق ان علاقوں میں ہونے والی کوئی بھی بارش مٹی کو بھگونے کے قابل نہیں ہوگی، صرف یہ ہوگا کہ اس سے مٹی اور دیگر سخت سطحیں دھل جائیں گی، جس سے کچھ علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

Comments

- Advertisement -