ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

لندن کے لاکھوں پاؤنڈ قیمت والے گھروں میں اچانک دراڑیں پڑ گئیں، لوگ خوفزدہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن (12 جنوری 2026): برطانیہ کے دارالحکومت میں اچانک لاکھوں پاؤند مالیت والے گھروں میں بڑی دراڑیں پڑ گئی ہیں، جس کی وجہ سے شہر والے خوفزدہ ہو گئے ہیں۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق لندن کے مہنگے اور پسندیدہ مکانات کی بنیادیں ریکارڈ گرمی کے اثر سے ہلنے لگی ہیں، اور شہر کے لوگ زمین کے دھنسنے کے بڑھتے خطرے سے پریشان ہیں۔

2025 کی گرمیوں نے لندن کے چند سب سے مقبول مکانات پر شدید اثرات مرتب کر دیے ہیں، ریکارڈ درجہ حرارت کے باعث شہر بھر میں مکانوں کے دیواروں میں اچانک دراڑیں پڑ گئی ہیں، اور مالکان نے دروازوں کے فریموں کے مڑنے اور فرش کے جھکنے کی شکایات بھی کی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید حدت اور طویل خشک موسموں کے باعث لندن میں زمین کے بیٹھنے کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے، کیوں کہ گرمی کے اثر سے مٹی سکڑ جاتی ہے اور عمارتوں کی بنیادیں کمزور پڑنے لگتی ہیں۔ اس شعبے سے وابستہ ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر درجۂ حرارت میں اضافہ اسی رفتار سے جاری رہا تو 2030 تک لندن میں 10 لاکھ سے زیادہ جائیدادیں زمین کے دھنسنے کے ممکنہ خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں۔

لاس اینجلس میں ٹرک ایرانی حکومت کے خلاف جمع مظاہرین میں جا گھسا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

انشورنس کمپنی ایویوا کے اعداد و شمار کے مطابق زمین کے بیٹھنے کا یہ مسئلہ دارالحکومت کے وسیع حصوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ خاص طور پر کنزنگٹن اور چیلسیا جیسے مہنگے علاقوں، جہاں مکانات کی قیمتیں لاکھوں پاؤنڈ تک پہنچتی ہیں، سب سے زیادہ خطرے کی زد میں آ سکتے ہیں۔

اگرچہ زمین کا دھنسنا لندن کے لیے کوئی نیا مسئلہ نہیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں اس کے اثرات زیادہ سنگین ہو گئے ہیں۔ اس کی بڑی وجوہ میں شہر کی مٹی کی ساخت، جو نمی جذب کر کے سکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ایسے درخت اور پودے جو زمین سے زیادہ پانی کھینچ لیتے ہیں، اور وہ پرانے مکانات شامل ہیں جو وکٹورین اور ایڈورڈین دور میں نسبتاً کم گہری بنیادوں پر تعمیر کیے گئے تھے۔

برطانوی جیوولوجیکل سروے کے مطابق شدید گرمی کی بڑھتی ہوئی لہریں اس خطرے کو مزید بڑھا رہی ہیں۔ یہ صورت حال شہریوں کے لیے شدید تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ باربرا رچرڈسن جو لندن کے ڈولوئچ علاقے میں 1.7 ملین پاؤنڈ (2.3 ملین ڈالر) مالیت کے گھر کی مالک ہیں، کہتی ہیں ’’دراڑیں اچانک نمودار ہو گئی ہیں، لونگ روم کی پہلی بڑی دراڑ موسم گرما کے اختتام، یعنی ستمبر میں سامنے آئی۔‘‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں