تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

لندن: ہائیڈپارک میں واٹرفائٹ کے دوران پولیس پر حملہ، 2پولیس اہلکاروں سمیت 4افرادزخمی

لندن: ہائیڈ پارک میں واٹر فائٹ کے دوران ہجوم کے ایک گروہ نے پولیس پر حملے کردیا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چارافراد زخمی ہوگئے جبکہ پارک کوسیل کردیا گیا ہے۔

hyd
برطانوی میڈیا کے مطابق ہائیڈ پارک میں ایک دوسرے پر پانی پھینکنے کا مقابلہ جاری تھا کہ اس دوران ہجوم کے ایک گروہ نے پولیس پر بوتلوں سے حملہ کردیا، حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک اہلکار کو چاقو کے وار سے زخمی کیا گیا ہے جبکہ ایک اہلکار کو سر میں چوٹ آئی ہے، دونوں اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

hyd12

پولیس کا کہنا ہے کہ دو دیگر افراد کے بھی چاقو کے وار سے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، میٹ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس ہائیڈپارک میں جائے وقوعہ پر موجود ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -