تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لندن، کشمیریوں کا 15 اگست کو بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کا اعلان

لندن: کشمیریوں نے 15 اگست کو لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں کشمیریوں نے 15 اگست کو بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا، سکھ برادری بھی بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی۔

اوورسیز کشمیریوں کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر میں خونی کھیل کھیلنے کی تیاری کررہا ہے، بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔

مزید پڑھیں: او آئی سی کشمیر میں گھمبیر صورت حال کا فوری طور نوٹس لے: شاہ محمود

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران آج بھی فائرنگ کرکے مزید 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

گزشتہ روز بھی قابض بھارتی فوج نے دو الگ الگ واقعات میں سرچ آپریشن کے دوران ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا، شہید ہونے والے نوجوان مقامی یونیورسٹی کے طالب علم تھے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلسٹر بم کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔

Comments

- Advertisement -