تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

لندن، چاقو بردار شخص کا حملہ، تین ہلاک، متعدد زخمی

لندن: برطانیہ کے شہر کاؤنٹی برک شائر کے علاقے میں نامعلوم شخص نے چاقو کے وار سے تین شہریوں کو ہلاک کردیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی مشرقی لندن کی کاؤنٹی برک شائر کے علاقے ریڈنگ کے ایک پارک میں نامعلوم حملہ آور نے تیز دھار چاقو کے وار کر کے 3 افراد کو ہلاک جبکہ متعدد شہریوں کو زخمی کردیا۔

پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، ڈاکٹرز کے مطابق تین شہریوں کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کے مطابق نامعلوم شخص نے اُس وقت حملہ کیا جب ’سیاہ فام شہریوں کے حقوق‘ کی تحریک کے حوالے سے احتجاج کیا جارہا تھا، ریلی ختم ہونے کے تین گھنٹے پر چاقو بردار شخص نے وہاں موجود لوگوں پر حملہ کیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے 25 سالہ نوجوان کو حراست میں لیا جس کا تعلق لیبیا سے بتایا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے حملے کی تاحال کوئی وجہ یا مقصد بیان نہیں کیا۔ دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمدردی حملے میں متاثر ہونے والے افراد کے ساتھ ہیں۔

Comments

- Advertisement -