ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

میئر لندن صادق خان کی پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

لندن کے پاکستانی مژاد میئر صادق خان نے پاکستان کے 75واں یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

میئر لندن صادق خان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اے آر وائی نیوز کی بندش پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں آزاد میڈیا بہت ضروری ہے، میں آزاد میڈیا کا حامی ہوں، سیاست دانوں سے جواب طلب کرنا میڈیا کا کام ہے۔

- Advertisement -

حکومتِ پاکستان نے میئر لندن صادق خان کو ستارہ پاکستان دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ صادق خان کو ستارہ پاکستان کمیونٹی کی خدمت اور پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں بہتری لانے پر دیا جا رہا ہے۔

انہیں 14 اگست کو پاکستان کے لندن میں قائم ہائی کمیشن میں یومِ آزادی کی تقریب کے موقع پر اعزاز سے نوازا جائے گا۔ صادق خان سنہ 2016 سے لندن کے میئر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں