میئر لندن صادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اُٹھانے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ امید ہے ٹرمپ اس مرتبہ پہلے سے مختلف صدر ہوں گے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میئر لندن صادق خان نے امریکی صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ اس مرتبہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ’مل کر‘ کام کرنے کی خواہش ہے۔
صادق خان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت اور ووٹ پر یقین رکھنے والوں کو امریکی صدر کو منتخب صدر تسلیم کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے اپنے وعدے کے مطابق حلف اٹھاتے ہی کیپٹل ہل حملہ کیس میں ملوث تمام افراد کو عام معافی دینے کا اعلان کردیا۔
نئے امریکی صدر نے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انتخابات میں قوم سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا شروع کردیا۔
امریکی صدر نے حلف اٹھاتے ہی اہم اعلانات کر دیے، ان کا کہنا تھا کہ 6 جنوری سمیت دیگر کئی ملزمان کی عام معافی کے اعلانات پر دستخط کرنے جارہے ہیں۔
انہوں نے اپنے وعدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے کپیٹل ہل حملہ کیس میں سزا پانے والے تمام افراد کیلئے معافی کا اعلان کردیا۔
اس کے علاوہ امریکی صدر نے پیرس ماحولیاتی معاہدے سے علیحدگی کے آرڈرز کے علاوہ فیڈرل ملازمین کی بھرتیاں منجمد کرنے کے آرڈرز پر بھی دستخط کردیے۔
امریکی سینیٹ نے مارکو روبیو کی بطور وزیر خارجہ تقرری کی توثیق کردی گئی، ٹرمپ نے (اے آئی) مصنوعی ذہانت کی پالیسی سے متعلق جوبائیڈن کا ایگزیکٹو آرڈر بھی منسوخ کردیا۔
ترک صدر نے ٹرمپ کے صدر بننے پر کیا کہا؟
ٹرمپ نے سابق امریکی صدر بائیڈن کا2030 تک الیکٹرک کاروں کی فروخت کا ہدف50 فیصد کرنے کا آرڈر بھی منسوخ کردیا، اس کے علاوہ انہوں نے اب تک پچھلی حکومت کے کم ازکم 80 ایگزیکٹو آرڈرز منسوخ کردیے۔