اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

لندن میئر الیکشن: مسلم امیدوار لیلیٰ کیننگھم میدان میں آ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لندن (08 جنوری 2026): ریفارم یو کے رہنما نائجل فراج نے شہر میں صادق خان کے متبادل کے طور پر لندن میئر الیکشن 2028 کے لیے مسلم امیدوار لیلیٰ کیننگھم کو میدان میں اتار دیا۔

بی بی سی کے مطابق لندن میں ریفارم یو کے رہنما نائجل فراج نے پارٹی امیدوار کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لیلیٰ کیننگھم لوکل الیکشنز میں لندن میں پارٹی کی مہم میں اہم کردار ادا کریں گی، لیلیٰ کے پاس لندن والوں کے لیے مختلف پیغام ہے۔

لیلیٰ کیننگھم نے کہا میں منتخب ہو کر شہر میں جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کروں گی، چاقو کے جرائم، منشیات، ڈکیتی، ریپ سے نمٹنے کے لیے پولیس کو واضح ترجیح دوں گی۔

مصری نژاد لیلیٰ 2022 میں ویسٹ منسٹر سے سٹی کونسلر بنی تھیں، لندن کے مئیر صادق خان نے اب تک چوتھی ٹرم سے متعلق عندیہ نہیں دیا ہے۔ گزشتہ سال کنزرویٹو سے منحرف ہونے والی کونسلر نے لندن کے لیبر میئر سر صادق خان کو نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کے پاس لندن والوں کے لیے ’’مختلف پیغام‘‘ ہے۔

امریکی امیگریشن افسر نے خاتون ڈرائیور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

لیلیٰ نے کہا کہ لندن میں ایک نیا شیرف آئے گا، اور جرائم کے خلاف ہمہ گیر جنگ شروع ہوگی، کیوں کہ اس شہر کو لیبر والوں نے تباہ کر کے رکھ دیا ہے، اور آئندہ الیکشن صدیق خان پر ایک ریفرنڈم ہوگا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں