تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

لندن میں مسجد کے باہر شرپسندوں کا حملہ، مسلمان زخمی

لندن: نیوزی لینڈ کے بعد شرپسندوں نے برطانیہ میں قائم مسجد کے باہر حملہ کردیا جس کے باعث 27 سالہ مسلمان زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مشرقی لندن میں مسجد کے باہر شرپسندوں نے حملہ کیا، شرپسندوں نے مسجد سے باہر آنے والے نمازیوں پر فقرے بھی کسے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مسجد سے باہر آنے والے مسلمانوں کو اشتعال دلانے کے لیے شرپسندوں نے نفرت انگیز فقرے کسے اور حملے کی بھی کوشش کی۔

حملہ آوروں نے مسجد کے باہر پارک کی گئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ ڈالے، زخمی ہونے والے 27 سالہ نوجوان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں تین سفیدفارم شرپسند ملوث ہیں جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، مزید تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔

نیوزی لینڈ سانحہ اور درجنوں مسلمانوں کی جانوں کے ضیاع کا دکھ ابھی کم نہ ہوا تھا کہ لندن میں مسجد کے باہر شرپسندوں نے حملہ کردیا، سوشل میڈیا پر بھی ان حملوں کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ جمعے کی نماز کے دوران نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسلح افراد نے مساجد میں موجود نمازیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 49 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہیں۔

نیوزی لینڈ سانحہ : دہشت گرد نے پورے واقعے کو ویڈیو گیم کی طرح فلم بند کیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں واقع مساجد پر حملہ کرنے والے ایک دہشتگرد کا تعلق آسٹریلیا سے ہے جس کی شناخت برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے، مذکورہ دہشت گرد خوفناک حملے کی برائے راست ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی نشر کررہا تھا۔

Comments

- Advertisement -