تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

’اب لندن کیسے جاؤ گے‘ کبریٰ خان کی تصویر وائرل

فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کبریٰ خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فلم ”لندن نہیں جاؤں گا“ اس عید الاضحیٰ پر اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی، فلم میں سپر اسٹار ہمایوں سعید، مہوش حیات، کبریٰ خان، گوہر رشید اور سہیل احمد جلوے دکھائیں گے۔

فلم کی کاسٹ ہمایوں سعید، مہوش حیات، کبریٰ خان اس سے قبل گوجرانوالہ کے سنیما گھروں میں پہنچے جہاں انہوں نے مداحوں کے ساتھ سیلیفاں بنوائیں۔

اداکار ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ عیدا لاضحیٰ پر فلم ضرور دیکھیں آپ کو پسند آئے گی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کبریٰ خان نے تصویر شیئر کی ہے جو فلم کے سیٹ کی ہے تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ گھوڑی پر بیٹھی ہوئی ہیں۔

کبریٰ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’چوہدری جمیل، میں نے آپ کی گھوڑی چوری کرلی ہے اب آپ لندن کیسے جاؤ گے؟‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

مہوش حیات نے کبریٰ خان کی پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ ’مجھے بھی ساتھ لے چلو۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصویر کی تعریف کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -