اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

لندن میں ایران جنگ کے مخالفین پر چاقو سے حملہ، متعدد افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن میں ایران جنگ کے مخالفین پر چاقو سے حملہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چاقو زنی کا واقعہ برطانوی وزیر اعظم کی ریاہشگاہ کے قریب پیش آیا، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

لندن میں ایران جنگ مخالف مظاہرے میں ہزاروں افراد شریک تھے۔

مظاہرین کی جانب سے شاہ ایران کے حامیوں پر چاقو زنی کا الزام لگایا گیا ہے، پولیس کی جانب سے متعدد زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل لندن میں انسداد دہشت گردی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش زنی حملوں کے الزام میں 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

برطانوی پولیس کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم پولیسنگ (سی ٹی پی) کے افسران واقعات کی ایک سیریز کی تحقیقات کر رہے تھے۔

ان واقعات میں لندن میں آتش زدگی کے کئی واقعات بھی شامل ہیں، 8 میں سے 7 گرفتاریاں گزشتہ 48 گھنٹوں میں کی گئیں۔

+ posts

فرید احمد قریشی 2014 سے اے آر وائی نیوز کے برطانیہ میں مقیم نمائندے ہیں۔

اہم ترین

فرید قریشی
فرید قریشی
فرید احمد قریشی 2014 سے اے آر وائی نیوز کے برطانیہ میں مقیم نمائندے ہیں۔

مزید خبریں