تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

لندن: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شہری ہلاک، ایک زخمی

لندن : لندن کے شمال مغربی علاقے واقع کوئینز بری ریلوے اسٹیشن کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شہری ہلاک جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا، پولیس تاحال حملہ آوروں کا سراغ لگانےمیں ناکام رہی ہے.

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے شمال مغربی علاقے میں واقع کوئینز بری ریلوے اسٹیشن کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس فائرنگ کے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی تو ریلوے اسٹیشن کے باہر ایک شخص مردہ جبکہ دوسرے شہری کو شدید زخمی حالت میں پڑے تھے، پولیس نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے زخمی کو اسپتال منتقل کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ہلاک ہونے والا 30 سالہ شخص گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا جو کچھ ہی دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ جبکہ دوسرے 20 سالہ نوجوان اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ادارے ریلوے اسٹیشن پر ہونے والی ہلاکت کی قتل کے طور پر تحقیقات کررہے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ تاحال ریلوے اسٹیشن پر فائرنگ کرنے کے جرم میں کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے البتہ فائرنگ میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔

لندن پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میٹروپولیٹن پولیس رواں برس فائرنگ کے نتیجے میں قتل ہونے والے 60 ویں کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔


لندن:فائرنگ اور چاقو زنی کے پیش نظر اضافی نفری تعینات


یاد رہے کہ گذشتہ ماہ برطانوی حکام نے کہا تھا کہ لندن میں فائرنگ اور چاقو زنی کے واقعات پولیس افسران کی کم نفری کی وجہ سے پیش آرہے ہیں۔ جس کے بعد حکام نے مشرقی لندن میں حالیہ دنوں ہونے والے فائرنگ اور چاقو زنی کے واقعات کے پیش نظرمیٹروپولیٹن پولیس کے مزید 300 افسران کو مذکورہ علاقے میں تعینات کیا تھا تاکہ جرائم پر قابو پایا جاسکے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -