تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

لندن فائرنگ: دو روزقبل زخمی ہونے والا مسلم نوجوان چل بسا

لندن: برطانوی دارالحکومت لندن میں دو روز قبل فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا لڑکا چل بسا‘ اسی واقعے میں ایک لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی تھی‘ لند ن میں رواں سال قتل ہونے والوں کی تعداد 48 ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی کے روز شمالی لندن میں رات دس بجے دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 17 سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی تھی جبکہ اسی نوعیت کے ایک اور واقعے میں زخمی ہونے والا 16 سالہ لڑکا دو روز اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اپنی جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے لڑکے کا نام امان شکور ہے اور اسے پیر کے روز لندن کے علاقے والتھم اسٹو سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا‘ اسپتال ذراٗع کے مطابق مذکورہ لڑکے کے چہرے پر گولی ماری گئی تھی جس سے پیش آنے والا زخم مہلک ثابت ہوا اور تمام تر طبی امداد کی فراہمی کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکا۔

برطانیہ: تشدد سے زخمی مسلم طالبہ دم توڑگئی

پولیس کے مطابق اسی روز ایک اورواقعے میں 17 سالہ لڑکی بھی نشانہ بنی تھی جس کا نام تنیشا میلبورن بتایا گیا ہے‘ ریسکیو فورسز نے اسے اسپتال منتقل کیا تاہم وہ بھی اپنی جان کی بازی ہار گئی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ ان دونوں واقعات کا آپس میں کوئی ربط نہیں ہے تاہم یہ لگ بھگ ایک ہی وقت میں اور ایک ہی علاقے میں پیش آئے۔ تازہ واقعات کے بعد رواں سال لند ن میں اس نوعیت کے سانحات میں اپنی جان کی بازی ہاردینے والے افراد کی تعداد کل 48 ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ لندن میں چاقو اور فائرنگ کے واقعے میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، فروری کے مہینے میں 15 افراد کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا تھا۔بین الاقوامی رپورٹس کےمطابق نیویارک نے لندن کو جرائم کی شرح میں پیچھے چھوڑ دیا ہے، ماہ فروری میں نیویارک میں 14 افراد کو قتل کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق لندن اور نیویارک کی آبادی 60 لاکھ ہے جبکہ لندن میں تعینات پولیس اہلکار وں کی تعداد 32 ہزار ہے اور پولیس کا سالانہ بجٹ 3 ارب پاؤنڈ کے لگ بھگ ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -