تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

لندن حملے کی تحقیقات، 7خواتین سمیت 12مشتبہ افراد گرفتار

لندن : لندن حملے کی تحقیقات کے دوران سات خواتین سمیت بارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت جلد ظاہر کر دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق لندن حملے کی تحقیقات جاری ہے اور مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپوں کے دوران سات خواتین سمیت بارہ مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، سرچ آپریشن کے دوران سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت کی جارہی ہے۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے دہشتگردوں سے سختی کے ساتھ نمٹنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

لندن کے شہریوں کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے معمولات زندگی متاثر کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی ہرقسم کی مدد کرنے کیلئے تیارہیں۔

لندن حملے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے پیرس کے ایفل ٹاور کی روشنیاں بجھا دی گئیں اور جرمنی کے دارالحکومت برلن کے مشہوربرینڈن برگ گیٹ کو برطانوی پرچم میں رنگ دیا گیا۔


مزید پڑھیں : لندن : دہشت گرد حملوں میں‘7افراد ہلاک‘متعدد زخمی


خیال رہے کہ داعش نے لندن حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، لندن برج اور بارو مارکیٹ میں حملے میں سات افراد ہلاک اور چھتیس افراد زخمی ہوئے تھے، پولیس نے جائے وقوعہ پرتینوں دہشت گردوں کومار گرایا، ہلاک حملہ آوروں نےجعلی خودکش جیکٹس پہن رکھی تھیں۔

دوسری جانب مانچسٹر میں امریکی گلوکارہ آریانا کا کنسرٹ ہوا، کنسرٹ کا مقصد مانچسٹرحملے میں ہلاک اور زخمیوں کے لئے فنڈز اکٹھا کرنا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بائیس مئی کو مانچسٹر ایرینا میں کنسرٹ کے دوران خودکش حملےمیں بائیس افراد کی جان گئی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -